31 سالہ صحافتی خدمات کے دوران آپ نے اندرون و بیرون ملک نیشنل و انٹرنیشنل سطح کی ادبی ورکشاپ سے خطاب بھی کیا ہے، بلکہ بہت ساری ادبی تقاریب میں بطورِ چیف گیسٹ بھی آنجناب کو مدعو کیا جاتا ہے۔ آپ میدان صحافت میں پیش کی جانے والی خدمات کے اعتراف میں درجنوں گولڈمیڈلز اور سو سے زائد ایوارڈز لے چکے ہیں۔

سر ندیم نظر صاحب معروف صحافی غلام محی الدین نظر (مرحوم) کے صاحبزادے ہیں۔ گذشتہ 31 برس سے شعبہ صحافت میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ نے صحافتی کیریئر کا آغاز روزنامہ خبریں سے 1992 میں کیا تھا۔
خبریں اخبار کے مختلف شعبوں میں کام کرنے کے بعد طویل عرصہ میگزین ایڈیٹر بھی رہے۔ آپ نے روزنامہ چٹان کے آخری دنوں میں بطور نیوز ایڈیٹر بھی خدمات انجام دیں۔ چند سال تک روزنامہ اوصاف میں بھی بطور میگزین ایڈیٹر کام کیا۔
پاک فوج کی خدمات پر آپ کی شہرہ آفاق کتاب بھی منظرعام پر آچکی ہے۔ بنام عہد راحیل شریف۔ آپ کی کتاب عہد راحیل شریف میں روزنامہ خبریں کے بانی و چیف ایڈیٹر ضیاء شاہد (مرحوم) لکھتے ہیں کہ ندیم نظر خبریں اخبار کے آغاز کے ساتھ ہی ہماری ٹیم میں شامل ہو گئے تھے، انہوں نے بڑی محنت اور جانفشانی سے اپنے لیئے ایک منفرد مقام حاصل کیا۔
31 سالہ صحافتی خدمات کے دوران آپ نے اندرون و بیرون ملک نیشنل و انٹرنیشنل سطح کی ادبی ورکشاپ سے خطاب بھی کیا ہے، بلکہ بہت ساری ادبی تقاریب میں بطورِ چیف گیسٹ بھی آنجناب کو مدعو کیا جاتا ہے۔ آپ میدان صحافت میں پیش کی جانے والی خدمات کے اعتراف میں درجنوں گولڈمیڈلز اور سو سے زائد ایوارڈز لے چکے ہیں۔
آپ ان دنوں روزنامہ مشرق میں بطور میگزین ایڈیٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں اپنی نئی کتاب پر بھی کام کررہے ہیں۔
آپ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ آپ میدان صحافت میں نئے قدم رکھنے والے خواتین و حضرات کی بھرپور رہنمائی کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے آپ ہر دل عزیز شخصیت بنتے جا رہے ہیں۔
اسلامک رائٹرز موومنٹ پاکستان کی ویب سائٹ لکھو میں بطورِ سرپرست آپ اپنی خدمات پیش کریں گے ان شاءاللہ