0

راؤ سعادت علی خاں کی جہانیاں سے محبت/تحریر/زین یوسف

راؤ سعادت علی خاں کی جہانیاں سے محبت/تحریر/زین یوسف

جہانیاں بائی پاس روڈ کا معاملہ ہو یا ظفراللہ چوک کا خطرناک یو ٹرن، نامکمل سروس روڈ ہو یا ٹریفک کے مسائل — راؤ سعادت صاحب ہر موقع پر شہریوں کے حق میں آواز بلند کرتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل این ایچ اے کو نہ صرف بائی پاس روڈ کی ری ڈیزائننگ کے لیے قائل کیا بلکہ ظفراللہ چوک کے یو ٹرن کو بھی نئے سرے سے بنانے کی بات رکھی جہاں آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سروس روڈ کو مکمل کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ شہریوں کو سہولت اور تحفظ فراہم ہو سکے۔

اہلیانِ جہانیاں اس بات کے بھی گواہ ہیں کہ راؤ سعادت علی خاں صاحب نے بائی پاس پر واقع مرکزی قبرستان میں باقاعدہ کام کروایا۔ قبرستان میں روشنی اور پانی کا بہتر انتظام مکمل کیا گیا ہے، جس سے آنے والوں کو سہولت ملی ہے اور اس اہم مقام کو محفوظ اور منظم شکل دی گئی ہے۔ یہ سب کاوشیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ راؤ سعادت صاحب کو اپنے شہر جہانیاں اور یہاں کے باسیوں سے بے پناہ محبت ہے، اور وہ ہر ممکن طریقے سے ان کے مسائل حل کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔
کریڈٹ چاہے کوئی بھی لے جائے، مگر جہانیاں کے عوام خوب جانتے ہیں کہ یہ سب کام راؤ سعادت صاحب کی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں