0

ڈاکٹر حنیف نیازی کی کتاب/اماں/تبصرہ نگار/سدرہ نسیم/بزنس وومن

ڈاکٹر حنیف نیازی کی کتاب/اماں/تبصرہ نگار/سدرہ نسیم/بزنس وومن

کتابیں پڑھنے کا شوق بچپن سے ہی مجھے گھٹی میں ملا ہے، اور پھر کامیاب، معاشرے کے لیے رول ماڈل اور شاندار افراد کی زندگی اور ان سے جڑی کہانیاں پڑھنے میں مزید دلچسپی رکھتی ہوں، کیوں کہ میرا ماننا ہے کہ جن لوگوں کو آپ ایک اچھے انسان ہونے کے ناطے پسند کرتے ہوں، ان کی پیروی کرتے ہوں، ان جیسا بننے کی کوشش کرتے ہوں، اور ان کو مشعل راہ سمجھتے ہوں، ان کی ہر بات بہت قیمتی ہوتی ہے، وہ، ان سے جڑی کہانیاں ، ان کی زندگی کے تمام پہلو اور ان کے تجربات جہاں سے بھی ملیں سمیٹ لینے چاہئیں کہ ہوسکتا ہے کوئ ایک نکتہ آپ کے دل کو چھو جاۓ اور آپ کی زندگی مفید بنانے میں کارگر ثابت ہو،

ڈاکٹر حنیف نیازی میانوالی کا ایک انتہائی روشن اور شاندار چہرہ ہیں، میں اپنی زندگی میں بہت کم لوگوں کی جدو جہد سے، ان کی شخصیت سے متاثر ہوتی ہوں، لیکن ڈاکٹر صاحب کو میں دو ہزار اٹھارہ سے پڑھ رہی ہوں، سن رہی ہوں، اور قریباً پانچ سال سے ایک بڑے بھائی اور مشفق استاد کی حیثیت سے ان کے ساتھ رابطہ بھی ہے، بڑے لوگ اپنے اقوال و افعال سے بڑے بنتے ہیں، اور میانوالی کے بچوں کو قابل، باصلاحیت اور مہذب بنانے میں ڈاکٹر حنیف نیازی ایک بہت بڑا کردار رکھتے ہیں، موساز کے نام سے ایک تنظیم بھی چلارہے ہیں جس میں ان کا مشن ہے کہ کسی بھی مزدور، دیہاڑی دار، غریب کا بچہ وسائل کی کمی کے سبب ڈاکٹر، انجینئر یا کسی اچھی فیلڈ میں جانے سے محروم نہ رہ جاۓ، ان کی اپنی زندگی کی کہانی بھی مثالی ہے،

آج میں ان کی کتاب “اماں” پڑھ رہی ہوں، ماں کی کسی بھی انسان کی زندگی میں کیا اہمیت ہوتی ہے ہم سب جانتے ہیں، لیکن ڈاکٹر صاحب اپنی ماں کو، یا تمام ماؤں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں، کیسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کیسے ان کی ہمت محنت اور پرورش کو سراہتے ہیں، کیسے ان کے سر پر خوشی کا تاج رکھتے ہیں یہ جاننے کے لیے ایک بار آپ بھی ضرور یہ کتاب پڑھیں

انداز بیاں انتہائی سہل، منفرد اور دلچسپ ہے، اور اس کتاب کی فروخت سے جمع ہونے والے تمام فنڈز موساز تنظیم کے اکاؤنٹ میں جانے ہیں جہاں سینکڑوں ہونہار بچوں کے خوابوں کو تعبیر مل رہی ہے، خیرات نہیں، انعامات کی صورت،

چلیے پھر اس سفر کا حصہ بنتے ہیں نا❤️

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں