18

چناب نگر ختم نبوت کورس/امت مسلمہ کے لیے ایک لازمی ضرورت/تحریر/محمد اسامہ پسروری

ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کی بنیاد اور دین کا ایک اہم ستون ہے۔ یہ عقیدہ ہمیں اس حقیقت کی یاد دلاتا ہے کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بعد کوئی نیا نبی مبعوث نہیں ہوگا۔ قرآن پاک، احادیث مبارکہ، اور اجماع امت اس عقیدے کی حقانیت پر واضح اور غیر متزلزل دلائل پیش کرتے ہیں۔ ختم نبوت کے حوالے سے صحیح علم اور شعور کو عام کرنے کے لیے ختم نبوت کورس کا اہتمام ایک نہایت اہم اقدام ہے۔

یہ کورس جو مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں 8 فروری سے 25 فروری تک منعقد ہو رہا ہے، امت کے لیے ایک لازمی ضرورت بن چکا ہے۔ یہ کورس گزشتہ 32 سالوں سے قادیانیت کے گڑھ چناب نگر میں منعقد ہو رہا ہے اور ہزاروں افراد اس سے فیض یاب ہو چکے ہیں۔

آج کے دور میں امت مسلمہ کو مختلف فتنے اور گمراہ کن نظریات کا سامنا ہے۔ عقیدہ ختم نبوت پر حملے، مرزا غلام کادیانی اور اس کے پیروکاروں کے ذریعے، امت میں انتشار اور فتنہ پھیلانے کی مذموم کوشش ہیں۔ ان حالات میں امت کے ہر فرد پر فرض ہے کہ وہ عقیدہ ختم نبوت کو سمجھیں اور دوسروں تک اس کا صحیح علم پہنچائیں۔

ختم نبوت کورس اس مقصد کے حصول میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کورس میں قرآن و سنت اور سیرت نبوی کی روشنی میں عقیدہ ختم نبوت کو تفصیل سے بیان کیا جاتا ہے۔ کورس میں مناظرہ نگار اور ماہرین فن باقاعدہ طور پر سبقاً لیکچر دیتے ہیں، جس سے شرکاء کو پختہ علمی بنیادیں فراہم ہوتی ہیں۔

   کورس کے فوائد 

یہ کورس نوجوان نسل کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کرانے، فتنوں کا علمی رد کرنے، اور ان کے ایمان کو مضبوط بنانے میں مدد دیتا ہے۔

یہ قادیانیت اور دیگر گمراہ کن نظریات کے خلاف مضبوط دلائل اور حقائق فراہم کرتا ہے، تاکہ مسلمان اپنے عقیدے کا دفاع بہتر انداز میں کر سکیں۔

یہ کورس امت کو عقیدے کی بنیاد پر متحد کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، کیونکہ یہ عقیدہ تمام مسلمانوں کا مشترکہ اثاثہ ہے۔

ختم نبوت کورس امت مسلمہ کے لیے ایک اہم ضرورت ہے جو عقیدے کی حفاظت، علمی بیداری، اور اتحاد امت کے لیے ناگزیر ہے۔ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اس کورس میں حصہ لے اور اپنے خاندان، دوستوں اور معاشرے میں ختم نبوت کے پیغام کو عام کرنے کا ذریعہ بنے۔ یہ عمل نہ صرف دین کی خدمت ہے بلکہ آخرت میں کامیابی اور رسول اکرم ﷺ کی شفاعت کے حصول کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

“اللّٰہم ثبتنا علی دینک واحفظ عقیدتنا حتیٰ یوم القیامۃ۔”



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں