0

پاکستان ہمیشہ زندہ باد/تحریر/عبد القدوس محمدی

پاکستان ہمیشہ زندہ باد/تحریر/اجالا/عبدالقدوس محمدی

معرکۂ حق اور بنیانِ مرصوص سے پہلے بھی دنیا کے کئی ممالک جانے کا موقع ملا، لیکن انڈیا کے خلاف پاکستان کی حالیہ فتح کے بعد ترکی، چائنہ، قطر اور آذربائیجان کا سفر ہوا۔ جہاں جہاں گئے، منظرنامہ ہی بدلا ہوا پایا۔ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے جو محبت ملی، ہر ملک کے بسنے والوں نے جس خلوص کا اظہار کیا اور جس قسم کے جذبات و احساسات دیکھنے کو ملے، دل باغ باغ ہوگیا۔
ترکی میں قبلۂ اول کے حوالے سے کام کرنے والی تمام جماعتوں اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں، دنیا بھر میں مختلف ممالک اور خطوں میں کام کرنے والے عرب مفکرین کے ساتھ نشستیں ہوئیں۔ سب فورمز اور سب طبقات میں پاکستان کے حوالے سے جو توقعات ہیں، وہ ہمارا صرف اعزاز ہی نہیں بلکہ امتحان بھی ہے۔ جو لوگ عربی یا انگلش سمجھتے اور بولتے تھے وہ تو زبانی اظہار کرتے تھے، لیکن جو زبان نہیں سمجھتے تھے ان کا انداز اور اظہار تو بالکل ہی منفرد اور سرشار کر دینے والا ہوتا تھا۔
حالیہ دنوں میں اسرائیل کے قطر پر حملے کے تناظر میں پاکستان جس انداز سے عالمی اور سفارتی منظرنامے پر چھایا ہوا ہےاور اقوامِ متحدہ سمیت دیگر عالمی فورمز پر پاکستان مسجد اقصیٰ اور فلسطین کا مقدمہ جس جرات، کامیابی اور مہارت سے لڑ رہا ہے، یہ سب دیکھ کر اپنے پروردگار کی بارگاہ میں دل شکر کے جذبات سے لبریز ہے۔
لیکن یہ کافی نہیں پاکستان اس سے بہت زیادہ اوربہت کچھ کر سکتا ہے
شاید پاکستان کو اپنی اہمیت کا پوری طرح ادراک نہیں ہے
اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے پاکستان دنیا کی کایہ پلٹ سکتا ہے
پاکستان اللہ کریم کی بہت بڑی نعمت ہے۔
پاکستان کے لیے بہت محبت
پاکستان کے محافظوں اور معماروں کے لیے، اس ملک کا بھلا چاہنے والوں کے لیے بہت دعائیں۔
اللہ رب العزت وطن عزیز کو مزید کامیاب و کامران فرمائیں اور اس کا پرچم مزید سربلند ہو۔آمین
اے پاکستان میں بسنے والو! پاکستان کی قدر کرو۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں