0

اسلام آباد/مولانا زاہد الراشدی نے امریکی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا/رپورٹ/مولانا عبد الرؤف محمدی

اسلام آباد/مولانا زاہد الراشدی نے امریکی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا/رپورٹ/مولانا عبد الرؤف محمدی

اسلام آباد (02 اکتوبر 2025ء) پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے اور اس پر اسرائیلی جارحیت عالمی ضمیر کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ درندے کا کام درندگی ہے لیکن اصل مجرم وہ عالمی قوتیں ہیں جو اسرائیل کو تحفظ فراہم کرتی اور اس کی دہشت گردی کی سہولت کاری کرتی ہیں۔ اسرائیل کی کھلی بربریت اور انسانی اقدار کی پامالی پر خاموش رہنے والے ادارے اور ممالک بھی برابر کے شریکِ جرم ہیں۔

مولانا زاہد الراشدی نے امریکی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا منصوبہ دراصل غزہ کو نصارٰی کے قبضے میں دینے کی ایک نئی سازش ہے جسے امتِ مسلمہ متحد ہو کر مسترد کرے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کو اپنے داخلی اختلافات بھلا کر فلسطین اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونا ہوگا۔

انہوں نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہاں عوامی مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے طاقت کا استعمال دانشمندی نہیں بلکہ بدامنی کو مزید بڑھانے کا باعث بنے گا۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ کشمیری عوام کی جائز آواز سنے اور ان کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کرے تاکہ حالات کو پرامن انداز میں قابو پایا جا سکے۔

یہ بات انہوں نے جامعہ رحمانیہ ماڈل ٹاؤن ہمک میں علما کے ایک مشاورتی اجلاس اور بعد ازاں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے پاک فلسطین فورم کے تحت ہونے والے ایک بڑے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مظاہرے میں علما، طلبہ اور سول سوسائٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔

اسلام آباد/مولانا زاہد الراشدی نے امریکی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا/رپورٹ/مولانا عبد الرؤف محمدی، سیکرٹری اطلاعات پروفیسر حافظ منیر احمد، سیکرٹری مالیات سعید احمد اعوان، مولانا سید عبداللطیف شاہ، مولانا قاری محفوظ، مولانا نوید، شاہد رحمان،مولانا افتخار احمد، سید سعید الرحمن شاہ اور دیگر رہنما شریک تھے۔

رہنماؤں نے اپنے خطاب میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کو تسلیم کیا جائے اور اسرائیل کو کھلی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی پامالی سے روکا جائے۔ انہوں نے حکومتِ پاکستان سے بھی اپیل کی کہ وہ فلسطین اور کشمیر کے معاملات پر دوٹوک اور جرات مندانہ موقف اختیار کرے۔

جاری کردہ:عبدالرؤف محمدی
ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں