جشن
پہلے ہم جشن کو سمجھتے ہیں۔
جشن ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے،جشن ہمیں خوشی ،امید،اور شکر گزاری کا احساس دلاتا ہے۔
جشن کے موقع پر ہم خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور اس خوشی سے ہی ذندگی کی خوبصورتی کا احساس ہوتا ہے۔
احتساب
لیکن خوشی کے ساتھ احتساب بھی ذندگی کو دواں دواں دکھنے کے لئے اہم ہے۔
جتنا خوشی کا احساس ضروری ہے اسی طرح احتساب کا عمل بھی ضروری ہے۔
احتساب ہمیں اپنے اعمال پر غور کرنے اور اپنی غلطیوں سے سیکھنے میں مدد کرتا ہے۔
جشن اور احتساب دونوں ذندگی کے اہم جز ہیں۔
ہمیں سال نو پر اپنا احتساب خود کرنا ہے
ذندگی کا کام ہی گزرنا ہے ۔دن اور رات ،ماہ وسال گزرتے جارہے ہیں۔ ذندگی تو برف کی مانند تیزی سے پگھلتی ہوئی ۔گزرتی جارہی ہے
ہمیں بطور مسلمان سال کے خاتمہ پر اپنا احتساب کرنا ہے۔ جا ئزہ لینا ہے کہ سال گزشتہ ہم نے بطور مسلمان کس طرح گزارا۔
سال کے اختتام پر اپنا احتساب خود کریں کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر کتنا عمل کیا اور کہاں کہاں اس کی حکم عدولی کی۔
ہر ذی شعور مسلمان کو سال گزشتہ کا جائزہ لینا چاہیے کہ ہم نے وقت کو کن امور میں گزارا۔
اللہ تعالیٰ کی اطاعت ،عبادت میں وقت دیا حقوق اللہ کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کو بھی وقت دیا۔
اس سال کو بھی گناہوں میں اللہ کی نا فرمانی میں اور لوگوں کی حق تلفی کرنے میں اپنے اپ کو مصروف رکھا۔
تو خدارا سال گزشتہ کا اختتام رب العزت سے معافی اور استغفار کے ساتھ اور سال نو کا استقبال اس مہلت کے ساتھ ہم کو اللہ تبارک وتعالی نے اور مہلت عطا کر دی تو شکر کے ساتھ ساتھ اس عہد کے ساتھ سال نو کو خوش آمدید کہیے
کہ آنے والا سال مزید بہتر طریقے سے اللہ تعالیٰ کے احکامات پورے کرنے کی کوشش کرے گے ۔
سال نو پر عہد کریں کہ نبی مکرم ﷺ کی تعلیمات پر پورے اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر یں گے ۔
رب کریم سے دعا ہے کہ وہ اس سال اپنی رحمتوں اور برکتوں سے نوازے ۔
رب کریم ہمارے دلوں میں امن و محبت پیدا کردے اور ہمارے درمیان اتحاد پیدا کردے۔
ہمیں ہر قسم کی آفات اور پریشانیوں سے محفوظ رکھے۔یارب کریم ہمیں اپ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین یارب العالمین
اللہ تعالیٰ پوری دنیا میں امن و سلامتی قائم کرے۔
مملکت پاکستان کو خوشحالی اور فلاح و بہبود کے راستے پر گامزن کرے ۔
پاکستان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان صیح معنوں میں بنادے جہاں اللہ کا نظام نافذ ہو ۔
امین یارب العالمین
تحریر : ام عمر (کراچی)