81

بیشک انسان اپنے رب کو پہچان سکتا ہے/تحریر/عائشہ شیخ

▪️جب سب اس سے کہتے ہیں “آپ یہ کر سکتے ہیں” لیکن اللہ کا کُن نہیں ہوتا اور کچھ نہیں ہوتا!
▪️انسان تب بھی اپنے رب کو پہچان سکتا ہے, جب اس سے ہر کوئی کہے” تم سے یہ نہیں ہوگا” اور وہ اللہ کی توفیق اور فضل سے کرلے!
▪️انسان تب بھی اپنے رب کو پہچان سکتا ہے, جب ہر طرف اندھیرا ہو اور ھدایت کے نور کی کوئی کرن نظر آ جاۓ!
▪️انسان تب بھی اپنے رب کو پہچان سکتا ہے, جب وہ اکیلا ہو کوئی اس کو سننے والا نا ہو اور وہ اپنے رب کو سب سنا کہ سکون محسوس کرلے!
▪️انسان اپنے رب کو تب بھی پہچان سکتا ہے, جب ہر طرف سے مخالفت, پریشانی, نا امیدی, اور ناخوشگواری ہو اور دل یہ کہہ دے ” اللہ ہے نا❤️”
▪️انسان تب بھی اپنے رب کو پہچان سکتا ہے, جب وہ اپنا معاملہ اللہ کے حوالے کر کہ خود الگ ہوجاۓ اور قدرت پھر اپنا کمال دکھاۓ!
▪️انسان اپنے رب کو پہچان سکتا ہے, جب اس کے ارادے ٹوٹیں۔
……….
“انسان ہر حال میں اپنے رب کو پہچان سکتا ہے, بشرطیکہ وہ پہچاننا چاہے!”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں