0

روزنامہ اسلام /مسلسل اشاعت کے 24 سال/تحریر/حفیظ چودھری

روزنامہ اسلام/مسلسل اشاعت کے 24سال/تحریر/حفیظ چودھری

ایک لطیفہ یاد آ گیا
غالباً 2013/14 کی بات ہے
ایک دوست پوچھنے لگے آپ کونسا اخبار پڑھتے ہیں آج کل…..؟
تو میں نے جواب دیا گھر 🏡 میں روزنامہ دنیا اور دفتر میں روزنامہ اسلام
انہوں نے فوراً کہا “کیا آپ گھر 🏡 میں اسلام داخل نہیں ہونے دیتے”
حالانکہ ہم روزنامہ اسلام کے روز اول سے قاری ہیں جب صرف کراچی اسٹیشن سے شائع ہوتا تھا، ہم ملتان میں تھے شروع کے دنوں میں صبح کا اخبار شام کو ملا کرتا تھا، پھر آہستہ آہستہ نمازِ ظہر کے وقت اخبار پہنچنے لگا۔
پھر وہ وقت بھی ہم نے دیکھا جب نماز فجر کے وقت ہی اخبار ہمارے گھروں 🏡 میں پہنچ چکا ہوتا تھا الحمدللہ، اسلام اخبار کے آغاز کے بعد پہلے بچوں کا اسلام اور شروع ہوا کچھ عرصہ بعد خواتین کا اسلام بھی شائع ہونے لگا .ہم نے بچہن میں ہی روزنامہ اسلام کے ساتھ ساتھ بچوں کا اسلام اور خواتین کا اسلام بھی پڑھنا شروع کردیا تھا.
کامیاب اشاعت کے 24 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں