
دعا کیا کرو دعا سب ٹھیک کر دیتی ہے۔ میرا بہت یقین ہے دعاؤں پر۔ اس نے لڑکے کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے کہا۔ شاید وہ آنکھوں کے ذریعے اپنا یقین ٹرانسفر کرنا چاہتی تھی۔ سیاہی مائل آنکھوں میں ابھی بھی بےیقینی تھی۔
مجھے زندگی میں ہمیشہ اچھے لوگ ہی ملے ہیں، مجھے آج تک کسی نے دھوکہ نہیں دیا، میں نے کبھی لوگوں کے ہاتھوں نقصان نہیں اٹھایا کیونکہ میں ہمیشہ یہ دعا کرتی ہوں “اللہ مجھے صالح ساتھی سے نوازیں۔” ایسا نہیں ہے میری زندگی میں کوئی مشکل نہیں ہے۔ بہت سی مشکلات ہیں، بہت سی آزمائشوں سے گزری ہوں مگر اللہ نے کبھی مجھے لوگوں کے ہاتھوں ضائع نہیں کیا اور مجھے لگتا ہے وجہ یہی دعا ہے۔ دعا حفاظت کرتی ہے۔ اپنے گرد حفاظت کا حصار باندھا کرو پھر لوگ تمہیں نقصان نہیں پہنچائیں گے، پہنچائیں گے بھی تو تم مایوس نہیں ہو گے اللہ تمہیں دوبارہ اٹھا کر کھڑا کر دیں گے اور پہلے سے مضبوط بنا کر، لوگوں کے روئیے اور ان کی محبتوں کے لیے بھی تم ترسنا چھوڑ دو گے۔آپ کو لگتا ہے دعا کرنے سے سب ٹھیک ہو جائے گا۔
ہاں! اور اگر تم اس میں یقین اور کوشش شامل کر لو تو ترکیب مزید خوبصورت بن جائے گی۔
لفظ امید بن جائیں گے ان شاءاللہ