0

میں اور میرا اللہ/تحریر/علینہ ثمرین عینی

میں اور میرا اللّٰه
از قلم؛علینہ ثمرین عینی

میں جب جب بھی پریشان ہوتی ہوں تو یہ خیال میرے ذہن میں آتا ہے۔”اے اُداس روح مسکراؤ کے تمہارا رب تم سے بہت پیار کرتا ہے”۔
بے شک میرا ستر ماؤں سے بڑھ کر پیار کرنے والا ہے۔
جب میں اکیلی ہوتی ہوں تو میں اللّٰه سے باتیں کرتی ہو کیونکہ میرا رب میرا بہترین دوست ہے۔
میں اللہ سے مانگتی ہوں ہر وہ شه جس کی مجھے خواہش ہو کیونکہ مجھے بھروسہ ہے اپنے اللّٰه پر کہ آج آج نہیں تو کل سہی لیکن میرا پروردگار مجھے عطا کر ہی دے گا۔
وہ کہتے ہیں نہ؛”اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں”۔
اگر مجھے کبھی اپنی من پسند شه نہ ملے تو یہ سوچ کر مطمئن ہو جاتی ہوں کے یقیناً یہ چیز میں میرے حق میں اچھی ناں ہو گی۔
جو اللّٰه مجھے بن مانگے اتنا کچھ عطا کرتا ہے اگر اس نے مجھے وہ چیز عطا نہیں کی تو ضرور اس میں میرے اللّٰه کی مصلحت ہو گی۔
سب کچھ اللّٰه سے مانگا کریں وہ ربّ جو آپ کو بن مانگیں اتنا سب کچھ عطا کر سکتا ہے تو سوچیں جب آپ اللّٰه سے کچھ مانگیں گے تو آپ کو کتنا عطا کرے گا۔
ہم اپنی من پسند ہر شه کو پانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کبھی اللّٰه کو پانے کی کوشش کی؟
اللّٰه ربّ العالمین سے دعا کیا کریں کے وہ آپ کو مل جائے،کیونکہ جب رب مل جاتا ہے تو ہمیں کسی شه کی حاجت نہیں رہتی۔

ختم شد؛

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں