0

سدرہ نسیم ایک آئیڈیل خاتون/تحریر/ام ثمامہ

Sidra nassem

سدرہ نسیم ایک آئیڈیل خاتون/تحریر/ام ثمامہ
یہ سفر جس کی منزل آخرت کی آسانی ھوتی ہے مگر دنیا میں یہ سفر بڑا مشکل ہوتا ہے مانو ننگے پاؤں کانٹوں پر چلنا پڑتا ہے بہت ساری باتیں بہت سارے الزام دل کو فگار کرتے ہیں بندہ تھکنے بھی لگتا ہے آنکھوں میں آنسو بھی آ جاتے ہیں مگر ایک بات بتاؤں یہ آنسو ان خوشی کے آنسوؤں سے بہت چھوٹے ہوتے ہیں جو خوشی آپ کو اس اعتبار کو سوچ کر ہوتی ہے جو لوگ پیسے بھیجنے کی صورت میں آپ پر کرتے ہیں۔۔۔۔
اور یہ اعتبار اپنی محنت ایمانداری اور محبت سے کمایا جاتا ہے یہ صرف باتیں کرنے والوں کے بس کی بات نہیں ہوتی جب ہمارے یہاں سیلاب آیا تھا تو میں لوگوں کو اپنی آنکھوں سے بہت مشکلوں میں گھرا دیکھتی تھی بہت دل دکھتا تھا مگر یہی سوچ کر رہ جاتی تھی کہ اکاؤنٹ ڈیٹیل دوں گی تو لوگ کیا سوچیں گے۔۔۔؟
لیکن پھر ایک بہت پیاری بہن شہلا سعید نے سمجھایا ان لوگوں میں رہتے ہوئے اگر صرف اپنی نیک نامی کی پرواہ کر کے ان لوگوں کی مدد نہ کرو گی تو کیا ضمیر مطمئن ہوگا؟ بس پھر دو رکعت نفل پڑھ کر اللہ سے دعا مانگی اور پوسٹ لگا دی تین چار سال پہلے مجھے لوگ اتنا جانتے بھی تھے مگر چھ لاکھ چالیس ہزار پانچ سو روپے اکاؤنٹ میں آنا میرے لیے بہت حیران کن تھا۔ میں روتی جاتی اور رب کا شکر ادا کرتی جاتی ساری رقم کو بلکہ اس میں کچھ اور جو خود کی توفیق تھی وہ بھی ڈال کر میرے شوہر نے دن رات ایک کر کے اکیلے ہی سفید پوش لوگوں تک جو اپنے گھروں میں محصور تھے اس امانت کو پہنچایا تمہاری طرح ایک ایک بندے کا حساب کتاب لکھ کر رکھا کہ کہیں کوئی ایک روپیہ بھی آگے پیچھے ہو گیا تو روز قیامت اللہ تعالی کو کیا منہ دکھاؤں گی مگر لوگوں کی پرواہ نہیں کی اور بہت دعائیں سمیٹتی رہی بہت غریبوں اور مجبوروں کا بھلا کیا۔۔۔۔
تو میرا آپ کو بھی یہی مشورہ ہے کہ بے فکر رہو اپنی انرجی حساب کتاب اور وضاحتیں دینے میں صرف مت کرو بلکہ ایک چکر کے بعد اور جتنا ہو سکے جتنی اللہ آپ کو ہمت دے ان کے لیے کرتی رہو کہ آپ کا ایک بڑا سرکل ہے ایک بڑا نام ہے جو آپ نے اپنے دن رات کی محنت سے کمایا ہے اور یہی تو وہ موقعے ہوتے ہیں جب آپ لوگوں کی فضول باتوں کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی ہی دی گئی محبت کو لوگوں میں بانٹتے ہیں
خوش رہو آباد رہو آپ کیلئے ڈھیروں دعائیں اور نیک خواہشات
پیاری بہن سدرہ نسیم آپ ایک آئیڈیل شخصیت ہیں، بہت سی بہنیں و بیٹیاں آپ سے مسلسل کچھ نیا سیکھ رہی ہیں الحمدللہ

آپ کی بڑی بہن ام ثمامہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں