
1: کچن میں چینی رکھتی ہوں اور اس میں چیونٹیاں آجاتی ہیں۔
چینی کا سارا لطف ہی کرکرا ہوجاتا ہے۔
کیا کریں؟
بیوی نے اپنے شوہر سے چیونٹیوں کے پیدا کردہ مسئلے سے چھٹکارا پانے کے لیے مشورہ طلب کیا۔
آپ چینی میں کالی مرچ کے چند دانے رکھ دیا کریں اور پھر آرام کیا کریں!
شوہر نے دوجملوں میں مسئلہ ہی حل کردیا۔
بیوی نے اس دیسی ٹوٹکے کو اپنایا اور اپنی دیرینہ پریشانی سے نجات حاصل کرلی۔
2: بغل کی بدبو سے بچا جاسکتا ہے مگر ایسے
بغلوں کے بال بھی صاف کرتے ہیں مگر بدبو نہیں جاتی۔
کیا اس کا بھی کوئی حل ہے؟
ایک مریض نے اپنے معالج سے ہوچھا۔
جی ہے مگر آپ یہ بتائیں کہ آپ بغل کے بال کاٹتے ہیں یا اکھاڑتے ہیں؟
جی اکھاڑتا ہوں،بہت اچھا،
آپ بال اکھاڑنے کے بعد ذرا سی پھٹکری بھی وہاں مل لیا کریں!
بدبو اپنا نام و نشان بھول جائے گی۔
3: زیادہ مرچوں کا علاج
سالن میں مرچ زیادہ پڑگئی ہیں اور سالن شوربے والا نہیں ہے۔کیا کوئی ایسا طریقہ بھی جس سے سالن قابل استعمال ہوجائے،
نہیں تو اتنا سالن گراتے ہوئے میرا دل ہی گھبراتا ہے۔
زوجہ صاحبہ نے بے چینی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
تو کیا ہوا؟ ہم کس مرض کا علاج ہیں۔
گھر کے فلاں کونے میں کانے کے پودے ہیں ناں! وہاں سے ایک کانے کے چھوٹے چھوٹے تین چار حصے کرلیں اور سالن میں ڈال کر گرم کردیں!
پھر دیکھیں کہ مرچیں کیسے ختم ہوتی ہیں اور سالن کیسے کھایا جائے گا۔
شوہر نے بہترین حل بتاکر اپنی اہلیہ کا دل جیت لیا۔