0

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کا اصل مقصد/تحریر/محمد بابر قیوم

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کا اصل مقصد/تحریر/محمد بابر قیوم

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے ، آپ ص کی آمد سے جہاں کفر کے اندھرے ختم ہوئے وہیں کروڑوں انسانوں کے قلوب کو راہ ہدایت نصیب ہوئی ۔ آپ ص کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں فلاح و کامیابی حاصل کر سکتے ہیں امسال ظفروال میں میلاد النبی ص پورے مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔ سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر شاندار چراغاں کیا جائے گا محافل میلاد اور جلوسوں کا اہتمام کیا جائے گا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات اور عاشقان مصطفٰی ص کے جلوسوں کے راستوں کو پہلے سے بڑھ کر صاف ستھرا کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ظفروال عمران رسول رانجھا نے اپنے دفتر میں امن کمیٹی اور علماء کے وفد کی مشترکہ میٹنگ میں کیا ۔ مرکزی میلاد کمیٹی ظفروال کے ناظم اعلی الحاج صاحبزادہ عاصم حبیب جماعتی نے میلاد النبی صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم کے روز درپیش مسائلِ کی نشاندھی کی اور حکومتی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اجلاس سے سینئر صحافی محمد بابر قیوم چوہدری ، تاجر رہنماء محمد شکیل زرگر ، علامہ سلیم اختر چشتی ، سید نسیم عباس شاہ ، علامہ حسنین رضا قادری ، علامہ طاہر علی ، سمیت ریسکیو 1122, پولیس ، میونسپل کمیٹی ، واپڈا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں