0

سوشل میڈیا وقت کا ضیاع یا سرمایہ؟/تحریر/اعجاز اللہ خان

سوشل میڈیا وقت کا ضیاع یا سرمایہ؟/تحریر/اعجاز اللہ خان
آج کے دور میں سوشل میڈیا ہر کسی کے ہاتھ میں ہے لیکن سوال یہ ہے کہ یہ ہمارے لیے کیا ہے؟
کیا یہ صرف وقت کا ضیاع ہے یا پھر ایک ایسا سرمایہ جس سے ہم اپنی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں؟

پہلا رخ: وقت کا ضیاع
گھنٹوں بلاوجہ اسکرول کرنا، دوسروں کی زندگی دیکھ کر حسد کرنا، یا بحث مباحثہ میں وقت ضائع کرنا… یہ سب سوشل میڈیا کے منفی استعمال ہیں۔
ایسا کرنے والے دن کے آخر میں تھکے بھی ہوتے ہیں اور ہاتھ میں کچھ حاصل بھی نہیں ہوتا۔

دوسرا رخ: سرمایہ اور مواقع کی جگہ
لیکن دوسری طرف وہی سوشل میڈیا آپ کو:
اپنی اسکل دکھانے کا پلیٹ فارم دیتا ہے۔
اپنی پروڈکٹس یا سروسز بیچنے کا موقع دیتا ہے۔
دنیا بھر کے لوگوں سے کنیکٹ ہونے اور نئے کلائنٹس ڈھونڈنے کا ذریعہ ہے۔

یعنی اگر آپ نے وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنی کریئیٹیویٹی اور علم کو بانٹنے میں لگایا، تو یہی سوشل میڈیا آپ کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ بن سکتا ہے۔

فرق صرف ایک چیز میں ہے:
اور وہ ہے ہمارا استعمال۔ اگر ہم بے مقصد استعمال کرتے ہیں تو یہ وقت کھا جاتا ہے، اور اگر مقصد کے ساتھ استعمال کرتے ہیں تو یہ ہمیں شہرت، اچھی آمدنی اور پہچان دیتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وقت ضائع نہ کریں، اسے اپنا سرمایہ بنائیں۔ علم بانٹیں، مثبت کانٹینٹ بنائیں، پراڈکٹس بیچیں، وژنری اور مثبت سوچ کے لوگوں سے کنکٹ ہوں اور اپنی اسکلز سے دوسروں کو فائدہ دیں۔ یاد رکھیں: جو بانٹتا ہے، وہی بڑھتا ہے۔
سوشل میڈیا وقت کا ضیاع یا سرمایہ؟/تحریر/اعجاز اللہ خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں